Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

کینسرکے مریضوں کے لئے بڑی خوش خبری

  کینسرکے مریضوں کے لئے بڑی خوش خبری


ملتان وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی کاوش، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کینسر میں مبتلا مریضوں کے لئے بڑی خوش خبری ،نشتر ہسپتال کے لئے پیٹ سکین کی منظوری، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے پی سی ون مانگ لیا، تفصیل کے مطابق وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی و سربراہ شعبہ کینسر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی یونیورسٹی و ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں اس حوالے سے گزشتہ کئی مہینوں سے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کا سلسلہ جاری رہا اور گزشتہ مہینے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نشتر ہسپتال میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کینسر میں مبتلا ہو کر آنے والے مریضوں کے لئے پیٹ سکین کی منظوری دے دی گئی۔ جبکہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے منصوبے کا پی سی ون بھی طلب کر لیا ہے اس بڑی کامیابی کے حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کا کہنا تھا کہ پیٹ سکین کی سہولت ملنے سے کینسر میں مبتلا مریضوں کو اب لاہور کراچی اسلام آباد نہیں جانا پڑے گا بلکہ جدید طریقہ کار کے ذریعے ملتان نشتر ہسپتال میں ہی کینسر کے مختلف تشخیصی ٹیسٹ کئے جا سکیں گے

Imran Afzal, Sami Ullah and 10 others

Post a Comment

0 Comments